27 مئی 2015 - 11:34
غزہ پٹی پر صیہونی ریاست کے فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ پٹی پر فضائی حملے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح شمالی اور جنوبی غزہ پٹی میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی فورس کے ٹھکانوں اور غزہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مضافات میں واقع زرعی فارمز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا- صیہونی فوج کے ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان ضرور ہوا اور غزہ پٹی کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا-کہا جارہا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے مخاصمانہ اقدام کے جواب میں منگل کے روز جنوبی مقبوضہ فلسطین کے شہر اشدود کو نشانہ بنایا تھا- حماس اور جہاد اسلامی نے اسرائیل کے خلاف ایسی کسی بھی کاروائی کی تردید کی ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر اشدود کی بلدیہ نے اس شہر کے تمام اسکولوں کو آج سے غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲